یورپ نے صیہونی حکومت کا ساتھ دے کر، تاریخ کی غلط سمت کا انتخاب کیا، ترجمان وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یورپ نے صیہونی جرائم پر آنکھیں بند کرکے، اپنا اخلاقی اعتبار کھو دیا ہے اور تاریخ کی غلط سمت کا انتخاب کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے لکھا ہے کہ صیہونی اعلی عہدے داروں کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے سے غزہ میں نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت سوز مظالم پر عالمی نفرت اور غم و غصے کی عکاسی ہو رہی تھی جسے نظر انداز کرکے یورپ نے اپنے اخلاقی اعتبار کو بھی کھودیا اور تاریخ کی غلط سمت کا بھی انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپ نے اپنے اس طرز عمل سے قانون کی بے حرمتی کی اور انصاف کے تقاضوں کو پاؤں تلے روند ڈالا۔

اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں صیہونی جرائم پر یورپی حکومتوں کی خاموشی کو جنگی جرائم کے بھینٹ چڑھنے والوں اور انسانیت کو تقویت پہنچانے کی کاوشوں کے لیے مہلک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی حکومتوں نے اپنے اس رویے سے قانون کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کی توجیہ پیش کرنے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .